ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت میں فائلوں کو التوا ء میں نہ رکھا جائے :جسٹس شیلا

عدالت میں فائلوں کو التوا ء میں نہ رکھا جائے :جسٹس شیلا

Sun, 14 Aug 2016 11:05:28    S.O. News Service

چنتامنی:14 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)شہر کے سیول کورٹ میں آج لوک عدالت کے نام سے ایک پروگرام منعقدہ کیا گیا جس لوک عدالت پروگرام میں پچھلے کئی برسوں سے زیر التواء پڑے 25مقدمات کو موقع پر ہی حل کردیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جج شیلا نے کہا کہ لوک عدالت پروگرام ہر ماہ میں ایک یا دومرتبہ کورٹ میں انعقاد کیا جائیگا جس لوک عدالت پروگرام میں کئی برسوں سے زیر التواء پڑے کیس کو فوری حل کردیا جائیگا۔آج ہوئے لوک عدالت پروگرام میں 17قدیم زیر سماعت مقدمات کو حل کردیا گیا ہے ان میں زیادہ تر کسانوں کے کیس تھیں انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلباء و طالبات کو وقت پر تعلیمی قرض نہیں مل پارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اس لئے بینک عہد یداروں کو چاہئے کہ وہ تعلیمی قرض جاری کرے بعد وکلاء اسوسی ایشن کے صدر ایس۔آر۔بائر ریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا لوک عدالت پروگرام میں کسانوں کے ودیگر طبقات کے مسائل بہت ہی آسانی سے حل ہوجاتے ہیں جس سے انہیں وکیل کو دینے کی فیس تک بچتا ہوجاتی ہے اسلئے ہر ایک طبقہ کے عوام کو چاہئے کہ ہر ماہ ہونے والے لوک عدالت پروگرام سے مکمل فائدہ اُٹھائیں انہوں نے کہا کہ بچوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے طالب علموں میں قانونی جانکاری و معلومات بہت ضروری ہیں اس کے ذریعہ آج کل سماج میں بچوں پر بڑھتے جرائم اور جنسی ہر اسانیوں کو بھی قابو میں کیا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر طالب علم ہر فرد اپنے بنیادی حقائق اور فرائض کی جانکاری حاصل کریں کیونکہ انسان کی زندگی گزارے کو جس قدر سانس ضروری ہے اسی طریقہ سے آدمی اور ہر فرد کو قانون کی جانکاری لازم ہے اس موقع پر سرکاری وکیل جوتی،ایڈوکیٹ سی۔ایس۔انور خان،سنےئر وکیل ابرہیم،وکیل منجوناتھ ریڈی،شیونندا،راجہ رام،این۔کے۔پرساد،دیوراج،گوپی نات،سمیت بہت سارے وکلاء موجود رہے۔


Share: